منگل, ستمبر 8, 2026
اشتہار

عاقب جاوید کی بیٹی عقبہ نے برطانیہ میں شادی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیم کے چیف سلیکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ عاقب برطانیہ میں رشتہ ادواج میں منسلک ہوگئیں۔

سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کی اہلیہ اور مصنفہ فرزانہ عاقب نے بیتی عقبہ کی شادی کی چند تصاویر فیس بک پیج پر شیئر کرکے بیٹی کی شادی کی اطلاع دی ہے۔

تصویروں میں عقبہ کو سفید گاؤن پہنے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ دولہا غیر ملکی شہری لگ رہا ہے جو تھری پیس سوٹ میں ملبوس ہے اور دونوں کے ہاتھوں پر ٹیٹو بھی بنے ہوئے ہیں۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے فرزانہ عاقب نے لکھا کہ بیٹی کی شادی 9 اگست کو برطانیہ میں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ عقبہ نے تقریباً تین سے چار سال قبل یونیورسٹی آف سسیکس سے میڈیا اور انٹرنیشنل جرنلزم میں گریجویشن مکمل کی تھی۔

فرزانہ عاقب اپنی انگریزی شاعری اور ادبی کام کے حوالے سے مشہور ہیں۔

ان کے فیس بک پیج پر 300,000 سے زیادہ فالوورز ہیں، وہ انگریزی شاعری کی 70 سے زائد کتابیں تصنیف کر چکی ہیں اور کئی بین الاقوامی ادبی اعزازات حاصل کر چکی ہیں۔ انہوں نے اپنی ایک کتاب میں اسلامی تاریخ کو انگریزی شاعری کے ذریعے بھی پیش کیا ہے۔

عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ رہ چکے ہیں اور اب وہ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں