آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ اور عثمان خواجہ پاکستان میں کھیلنے کے لیے تیار
The news is by your side.

Advertisement

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ اور عثمان خواجہ پاکستان میں کھیلنے کے لیے تیار

سڈنی: آسٹریلیا کی ون ڈے ٹیم کے کپتان ایرون فنچ اور اوپنر عثمان خواجہ پاکستان میں کھیلنے کے لیے رضامند ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ کے لیے اچھی خبر ہے کہ کینگروز کپتان ایرون فنچ اور اوپنر عثمان خواجہ پاکستان میں کھیلنے کے لیے تیار ہوگئے، دونوں کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی حالات ٹھیک ہوئے تو پاکستان جاکر کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہین ہے۔

پاکستان میں پیدا ہوا ہوں اور وہاں کرکٹ کھیل کر بہت انجوائے کروں گا

عثمان خواجہ

رپورٹ کے مطابق ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہوگی وہاں شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ایرون فنچ نے کہا کہ یہ وقت دورہ پاکستان کے لیے درست ہے یا نہیں اس کا فیصلہ کرکٹ بورڈ نے کرنا ہے۔

آسٹریلوی اوپنر بلے باز عثمان خواجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پیدا ہوا ہوں اور وہاں کرکٹ کھیل کر بہت انجوائے کروں گا۔

مزید پڑھیں: کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان پرغورشروع کر دیا

واضح رہے کہ پی سی بی نے کرکٹ آسٹریلیا سے رواں سال مارچ میں ہونے والی 5 میچز کی ون ڈے سیریز میں دو میچز کراچی یا لاہور میں کھیلنے کی درخواست کی تھی۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے 1998 سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا ہے، اگر کرکٹ آسٹریلیا سے اجازت مل جاتی ہے تو کینگروز ٹیم پاکستان کے میدانوں میں کھیلتی ہوئی نظر آئے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں