بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

ایرون فنچ نے بابر اعظم کی بی بی ایل میں شمولیت پر کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی کھلاڑیوں کی آسٹریلوی لیگ بگ بیش میں شمولیت پر سابق آسٹریلوی کھلاڑی بھی پُرجوش ہیں۔ ایرون فنچ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو گلوبل اسٹارز قرار دیا ہے۔

ایرون فنچ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میں پاکستان میں بابر اعظم کے خلاف کھیلا ہوں اور انہیں آؤٹ کرنا بہت مشکل ہوتا تھا، وہ 18 مہینے سے آؤٹ آف فارم میں ہیں مگر وہ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں۔

ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کھلاڑی صرف پاکستان کے نہیں بلکہ گلوبل سپر اسٹارز ہیں، یہ ہمارے کھیل کے لیے کافی اہم ہیں کیونکہ وہ بڑے کھلاڑی ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں سے فینز کے ساتھ ساتھ نوجوان آسٹریلوی کرکٹرز بھی کافی کچھ سیکھ سکیں گے، اس لیے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا لیگ میں ہونا بہت ضروری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کو 14 دسمبر سے 25 جنوری تک ہونے والی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے منفرد جرسی نمبر الاٹ کیا ہے۔

سکسرز نے اکتوبر میں خصوصی فین زون کا آغاز کا جس کا عنوان بابرستان تھا۔

سڈنی کی ٹیم میں مایہ ناز بولر مچل اسٹارک بھی شامل ہیں، اسٹارک اور بابر دونوں ہی انٹرنیشنل کرکٹ میں نمبر 56 کی جرسی پہنتے ہیں۔

اب سکسرز نے بابر کو تین عدد نمبر یعنی 056 الاٹ کیا جبکہ اسٹارک اپنا معمول کا جرسی نمبر 56 ہی پہنیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں