ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار بننے کا فیصلہ کیا تو والد نے سخت مخالفت کردی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آیوش شرما نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دنوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں تعلیم کے بہانے ممبئی آیا، اصل مقصد اداکاری تھا، کالج میں حاضری کم ہونے پر والد نے بلایا اور میرے رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔
اداکار نے انکشاف کیا کہ والد نے نہ صرف میری صلاحیتوں پر سوال اٹھائے بلکہ مالی مدد بھی بند کردی۔
والد نے میری ظاہری شکل و صورت اور شخصیت پر تنقید کی اور کہا تم ہیرو نہیں بن سکتے، میں تمہیں اسکرین پر دیکھنے کیلیے50 روپے بھی ادا نہیں کروں گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا، جب میرے پاس صرف 20 روپے رہ گئے تھے، میں نے فلم لانچ کیلیے 10 کروڑ مانگے تو والدہ نے مجھے ’لنگڑا گھوڑا‘ کہہ دیا۔
آشا بھوسلے کے اثاثوں کی مالیت جان کر ہر کوئی حیران
آیوش شرما نے یہ بھی کہا کہ آخر میں دادا نے مداخلت کی، انہوں نے والد کو قائل کیا، جس کی وجہ سے مجھے موقع ملا اور بالآخر بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے میں کامیاب ہو گیا اور آج اس مقام پر موجود ہوں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


