جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بابر اعظم کے پسندیدہ بیٹر اے بی ڈی ویلیئرز بھی ان کی حمایت میں بات کی ہے۔
اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم ایک بہترین کھلاڑی ہیں، جب میں نے انہیں پہلی بار کھیلتے دیکھا تھا تو تب ہی کہہ دیا تھا کہ یہ لڑکا کھل سکتا ہے۔
مایہ ناز بیٹر کا کہنا تھا کہ ٹیموں پر ہمیشہ ایسا مشکل وقت آتا ہے، جب اس کے اہم بلے باز فارم میں نہیں ہوتے ہیں۔
اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن ہمیشہ سے مشکلات کا شکار رہی ہے اور اسے ہمیشہ اتار چڑھاؤ کا سامنا رہا ہے تاہم اب محسوس ہوتا ہےکہ بابر اور رضوان کی وجہ سے پاکستانی بیٹنگ میں مستقل مزاجی آئی ہے۔
اے بی ڈی ویلیئرز کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم پاکستان کی کامیابیوں میں شاندار اضافہ ہے، باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کا سامنے آنا حوصلہ افزا بات ہے۔
خیال رہے کہ بابر اعظم کی گزشتہ میچوں میں پرفارم نہ کرنے کی وجہ سے انہیں کئی کھلاڑیوں نے تنقید کا نشانہ بنایا اور کئی دیگر کھلاڑی انکی حمایت میں سامنے آئیں ہیں۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنا اہم میچ کل سڈنی میں جنوبی افریقا سے کھیلنا ہے۔