اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

اگر محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے خطے سے نکل جائیں، عباس عراقچی کا اپاچی واقعے کے بعد رد عمل

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (10 جون 2026): ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد کہ تہران نے آبنائے ہرمز کے اوپر ایک امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے، ایران کی سرحدوں کے قریب موجود غیر ملکی افواج کو خطہ چھوڑنے کی تنبیہ کی ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ آبنائے ہرمز بین الاقوامی پانی نہیں ہے بلکہ یہ ایران اور عمان کے درمیان مشترک ہے۔ انھوں نے کہا کہ سمندری حدود ’’بالکل واضح‘‘ ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہماری طاقت ور مسلح افواج ایران کی فضائی حدود، زمینی سرحدوں یا سمندری حدود کی کسی بھی خلاف ورزی پر مسلسل چوکس ہیں۔

عراقچی نے X پر پوسٹ میں کہا ’’ہماری سرزمین کے قریب موجود غیر ملکی افواج کو اپنی ہی انسانی غلطیوں، عام حادثات یا ممکنہ طور پر فریقین کے درمیان ہونے والی فائرنگ کی زد میں آ جانے کے باعث مسلسل خطرات لاحق رہتے ہیں۔‘‘


امریکی ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ نائب ایرانی وزیر خارجہ نے بتا دیا


انھوں نے مزید کہا ’’خطرات کم کرنے کا بہترین حل یہ ہے کہ وہ یہاں سے چلے جائیں۔ ہم سفارت کاری کی زبان کو ترجیح دیتے ہیں لیکن ہم دوسری زبانیں بھی بولنا جانتے ہیں۔‘‘

عباس عراقچی نے ایک اور ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ شکست کے باوجود امریکا نے ہمارے عزم کو آزمانے کا فیصلہ کیا، لیکن طاقت ور ایرانی افواج کسی بھی حملے یا خطرے کا جواب دیے بغیر نہیں رہیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں