تہران (14 مئی 2026): ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل اور اس کے سہولت کاروں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ ناقابلِ معافی جرم ہے۔
عباس عراقچی نے ایکس پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ عظیم ایرانی قوم سے دشمنی ایک احمقانہ جوا ہے، اسرائیل کے ساتھ مل کر تقسیم کا بیج بونے والوں سے حساب لیں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ نیتن یاہو نے اب کھل کر وہ بات ظاہر کر دی ہے جو ایرانی سیکیورٹی ادارے بہت پہلے بتا چکے تھے، اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ ناقابلِ معافی جرم ہے، جو عناصر اسرائیل کے ساتھ مل کر تفرقہ پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، انھیں جواب دہ ٹھہرایا جائے گا۔
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے مبینہ دورۂ یو اے ای یا کسی اسرائیلی فوجی وفد کی ملک میں آمد سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
Netanyahu has now publicly revealed what Iran’s security services long ago conveyed to our leadership.
Enmity with the Great People of Iran is a foolish gamble. Collusion with Israel in doing so: unforgivable.
Those colluding with Israel to sow division will be held to account.
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) May 13, 2026
اماراتی وزارت خارجہ نے اسرائیلی فوجی وفد کے استقبال کی اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات اعلانیہ اور واضح فریم ورک کے تحت ہیں۔
ابوظبی سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو کھلے اور واضح انداز میں برقرار رکھتا ہے، جو معروف اور سرکاری طور پر اعلان کردہ ’’ابراہم معاہدوں‘‘ کے دائرہ کار میں ہیں، اور یہ تعلقات کسی خفیہ یا غیر شفاف انتظامات پر مبنی نہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


