تہران (19 مارچ 2026): ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان، ترکیے اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر الگ الگ بات کی ہے۔
فون پر امریکا اور اسرائیل کی ایران میں جارحیت اور اس کے علاقائی اور عالمی اثرات پر بات کی گئی، ایرانی وزیر خارجہ نے کہا حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملے خطے میں مزید کشیدگی اور عدم استحکام بڑھائیں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے خطرات کے پیش نظر مشرقی وسطیٰ کے ممالک کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا، اور کہا ایران خودمختاری اور اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں
واضح رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل باز نہ آیا، خطے کو آگ میں جھوکنے کے لیے گھناؤنے حملے کرنے لگا ہے، اسرائیل نے گزشتہ رات ایران اور قطر کی مشترکہ گیس فیلڈ پر بھی بمباری کی۔ ایرانی صدر نے کہا توانائی کی تنصیبات پر حملوں کے نتائج خطرناک ہوں گے، پوری دنیا کو لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔
قطر نے جنوبی فارس گیس فیلڈ پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کی۔ اسے انتہائی غیر ذمے دارانہ اور خطرناک قرار دیا۔ قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد الانصاری کا کہنا ہے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا بین الاقوامی توانائی کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


