بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

عباس عراقچی کا سوشل میڈیا پر اردو میں بیان، پاکستان کا شکریہ ادا کیا

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (16 مارچ 2026): ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر اردو میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایران پر اسرائیل اور امریکا کی جانب سے جارحیت کے دوران ایک بار پھر ایران نے پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا ہے، وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا پاکستان نے امریکا و صہیونی رجیم کی جارحیت کے مقابلے میں ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

انھوں نے لکھا ایران اللہ پر کامل توکل کے ساتھ علاقائی سالمیت کے لیے ثابت قدمی سے کھڑا ہے، میں پاکستان کی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ ایران آپریشن وعدہ صادق چار کی چوّن ویں لہر میں اسرائیل پر میزائل برسا رہا ہے، جنوبی اور وسطی اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج رہے ہیں، اسرائیلی میڈیا کے مطابق فضا میں تباہ کیے گئے ایرانی میزائل کا ملبہ وسطی اسرائیل کے کئی مقامات پر گرا۔

اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

اسرائیلی ریسکیو حکام کا کہنا ہے وسطی اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے میں خاتون زخمی ہو گئی، ایک گھر کو نقصان پہنچا، ایران کے حملوں میں چوبیس گھنٹوں میں 142 اسرائیلی زخمی ہو چکے ہیں جب کہ 28 فروری سے اب تک زخمیوں کی مجموعی تعداد 33 ہزار 50 ہے۔

الجزیرہ کے مطابق ایران کے نئے جدید میزائل اسرائیل میں خوف بڑھا رہے ہیں، میزائل کے ٹکڑے کئی کلومیٹر تک پھیل جاتے ہیں، جس سے نقصان زیادہ ہوتا ہے، ایران کے نئے میزائلز کو روکنا مشکل ہے، اس لیے اسرائیل میں میزائل حملوں سے نقصانات کو سخت سینسر کیا جا رہا ہے، فوجی اور اسٹریٹیجک مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز کو روکا جاتا ہے، دوسری طرف اسرائیل انٹرسیپٹر میزائل اور گولہ بارود کی خریداری میں تیزی لا رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں