جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

معصوم بچے کو گدھے سے باندھ کر روڈ پہ گھسیٹ کر ہلاک کردیا، ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد : کھیت میں بلا اجازت گھسنے پر سفاک ملزم نے آٹھ سالہ بچے کو گدھے سے باندھ کرپورے علاقے میں گھسیٹا جس کے باعث بچے کی کھال ادھڑگئی اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق سفاک ملزم مسکین نے گدھے سمیت کھیت میں گھسنے پر تعیش میں آکر آٹھ سالہ بچے مبشر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گدھے کے ساتھ باندھ کر پورے علاقے میں گھسیٹا جس کی وجہ سے بچے کے جسم اور سر کی کھال ادھڑ گئی اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ایبٹ آباد کے تھانہ لورہ پولیس نے نواحی گاوں کنگڑ میرہ سے سفاک ملزم مسکین کو حراست میں لے لیا اورآج صبح عدالت کے روبر پیش کرکے دو روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گدھا کھیت میں گھس گیا تھا جسے واپس لانے کے لیے آٹھ سالہ بیٹا مبشر کھیت میں گیا تو ملزم مسکین نے بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گدھے کے ساتھ باندھ کر پورے علاقے میں گھسیٹا جس کے باعث بچے کا انتقال ہو گیا۔

خیال رہے کہ مذکورہ واقعہ کو سب سے پہلے سوشل میڈیا پر اٹھایا گیا اور تشدد سے ہلاک ہونے والے بچے کی تصاویر وائرل ہوگئی جس کے بعد مقامی پولیس حرکت میں آئی ملزم کو گزشتہ شب حراست میں لے گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں