بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

ایبٹ آباد میں 5 افراد قتل: ٹارگٹ کلرز کراچی سے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: حویلیاں پولیس کی چھاپہ مار ٹیم نے کراچی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ ماہ قبل کھوکھر میرا کے علاقے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  حویلیاں پولیس کی ٹیم پانچ افراد کے قتل کی تحقیقات کرتے ہوئے کراچی پہنچی جہاں کامیاب کارروائی کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان میں سے دو قریبی رشتے دار بھی تھے۔

پولیس کے مطابق پانچوں افراد کو اغواء کے بعد قتل کرکے ان کی لاشیں قریبی علاقے میں دفنا دی گئی تھیں،  واقعے کے بعد پولیس نے دونوں ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کے لیے خصوصی تشکیل دی گئی تھیں۔

حویلیاں پولیس کے ڈی ایس پی کیڈٹ خورشید تنولی کی سربراہی میں پولیس نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے دونوں ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا اور اُن سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق ٹارگٹ کلرز کی شناخت امجد اور خاور کے نام سے ہوئی ہے جنہیں کراچی سے گرفتار کیاگیا جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر مقتولین کی نعشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا اور دونوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

کراچی سے گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلرزکو حویلیاں پولیس کے حوالے کردیا گیا، دونوں ٹارگٹ کلرز نے ایبٹ آباد میں پانچ افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا جبکہ ملزمان مختلف ڈکیتیوں میں بھی ملوث تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں