تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ایبٹ آباد: گاڑی گہری کھائی میں جاگری، 6 جاں بحق

ایبٹ آباد: پاکستان کے سیاحتی علاقے ایبٹ آباد میں دلخراش حادثے کے نتیجے میں چھ قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایبٹ آباد میں خیرہ گلی کےمقام پر کوسٹر کھائی میں جاگری، دلخراش حادثے کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بدقسمت کوسٹر مری سے ایبٹ آباد جارہی تھی کہ خیرہ گلی کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت مری اسپتال منتقل کیا، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

واقعے کے بعد علاقہ مکینوں اور امدادی ٹیموں نے کارروائی کا آغاز کیا تاہم کھائی گہری ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق جاں بحق و زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -