ایبٹ آباد (08 فروری 2026): ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں میں مضر صحت لسی پینے سے 6 بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حویلیاں میں لسی پینے سے چھ بچوں کی حالت غیر ہو گئی، جنھیں مقامی اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد ایبٹ آبا ریفر کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بچوں کی عمر 4 سے 14 سال کے درمیان ہے، انتظامیہ نے لسی کے نمونے لے کر کارروائی شروع کر دی، بچوں کو حویلیاں اسپتال سے ایبٹ آباد وومن اینڈ چلڈرن اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ تیزی سے ریکور کر رہے ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ بچے لسی پینے سے بے ہوش ہو گئے تھے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



