جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

غیر قانونی سگریٹ بنانے کا بڑا کارخانہ پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

آر ٹی او ایبٹ آباد نے غیر قانونی سگریٹ بنانے کا بڑا کارخانہ پکڑ لیا، MK-8 مشینیں، پیکنگ یونٹس اور بڑی مقدار میں تمباکو کی ناجائز مصنوعات ضبط کر لیا گیا۔

ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد نے تمباکو کی غیرقانونی تجارت کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک آپریشنل غیرقانونی سگریٹ کارخانہ کو سیل کر دیا ہے، جس میں سگریٹ بنانے والی MK-8 مشینیں، پیکنگ یونٹ، اسٹیمپنگ اور بنڈل سازی کا سامان، ٹو، پیکنگ میٹریل اور نان ڈیوٹی پَیڈ سگریٹس کی بڑی مقدار موجود تھی۔

یہ کارخانہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کے حجرےمیں لگایا تھا۔ تمام مشینری اور غیر قانونی مصنوعات ضبط کر لی گئی ہیں، جبکہ فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس کاروائی سے ایک روز قبل آر ٹی او ایبٹ آباد نے ایک علیحدہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں کچے تمباکو کی 3,000 گانٹھیں پکڑی تھیں جو علاقے میں غیرقانونی سگریٹ سازی اور اسمگلنگ کے خلاف مربوط اورٹھوس کارروائی کو ظاہر کرتا ہے۔

چھاپے کے دوران ٹیموں کو فالکن ٹوبیکو کا پیکنگ میٹریل بھی ملا جو پہلے ہی آر ٹی او پشاور میں ایک علیحدہ کیس میں زیر تفتیش ہے۔ اس مواد کی موجودگی بڑے غیرقانونی مینوفیکچرنگ اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک سے منسلک روابط کو ظاہر کرتی ہے۔

ضبط کی گئی MK-8 مشینیں جو کہ انتہائی تیز رفتاری سے سگریٹ تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، مکمل فعال حالت میں ملیں جن کے ساتھ پیکنگ، اسٹیمپنگ اور بنڈل تیار کرنے کے مشینیں بھی موجود تھیں۔ Tow، کاغذ، فلٹر اور برانڈڈ پیکنگ میٹریل کے بڑے ذخیرے کی برآمدگی سے اس غیرقانونی کارخانے کے وسیع اور جدید نیٹ ورک کا اندازہ ہوتا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو غیرقانونی تمباکو تجارت کے تدارک، سرکاری محصولات کے تحفظ اور تمباکو سیکٹر میں سخت کمپلائنس کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں