جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

ایبٹ آباد نے پہلی بار نیشنل ٹی 20 کپ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ایبٹ آباد نے پہلی بار نیشنل ٹی 20 کپ اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں ایبٹ آباد ریجن نےکراچی وائٹس کو 9وکٹوں سے ہرا دیا۔

لاہور میں کھیلے گئے فیصلہ کن مقابلے میں ایبٹ آباد نے 119رنز کا ہدف با آسانی 14ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ شاہ زیب خان نے 54 اور کامران غلام نے 45رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کراچی وائٹس پہلے کھیل کر19ویں اوور میں 118پر آؤٹ ہوئی جس میں ثاقب خان22، سعود شکیل17 اور شان مسعود 16رنز بنا سکے۔

May be an image of text

ارشد اقبال نے28رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاداب خان، شہاب خان اور رضااللہ نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں