ہفتہ, مئی 9, 2026
اشتہار

کراچی سے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد سےسے اغوا ہونے والا بچہ والا بچہ پولیس نے بازیاب کرالیا ہے ‘ بچے کو بریگیڈتھانے سے اغوا کیاگیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کراچی کے علاقے ڈالمیا میں کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ مغوی کو بازیاب کرالیاہے۔

ملزمان نے مغوی کی رہائی کے لیے دس لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھاجس کی ادائیگی کی سکت نہ رکھنے کی بنا پر اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کیا‘ بچے کے والد بذاتِ خود ایکسائز پولیس کے افسر ہیں۔

بچے اغوا کرنے والا گروہ گرفتار، فی بچہ 1 لاکھ میں‌ فروخت*

کراچی پولیس کی گارڈن میں کاروائی،سات سالہ بچہ بازیاب*

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں بچوں کے مبینہ اغوا اور اس کےشبے میں عوام کی جانب سے کئی افراد کو تسشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

علاوہ ازیں لاہور میں بچوں کے اغوا کی صورتحال انتہائی سنگین ہے ‘ رواں سال ایک ہزار سے زائد بچے مبینہ طورپر اغوا ہوچکے ہیں جن میں سے کچھ اپنے گھروںکو لوٹ آئے ہیں تاہم بیشتر کاسراغ نہیں ملا۔

+ posts

سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں