تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

6 ماہ بعد دو صوبوں کی پولیس نے مل کر لڑکی بازیاب کرا لی

کراچی: شہر قائد کی پولیس نے بلوچستان پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں مغوی لڑکی بازیاب کرا لی۔

تفصیلات کے مطابق سچل اور سہراب گوٹھ پولیس نے بلوچستان پولیس کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے مغویہ بازیاب کرالی جب کہ قتل، اغوا اور ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بازیاب ہونے والی لڑکی کو اگست 2019 میں ڈیرہ مراد جمالی سے 3 ملزمان نے اغوا کیا تھا، ملزمان نے اغوا کی واردات کے دوران مزاحمت پر لڑکی کے باپ کو قتل کر دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لڑکی کو اغوا کر کے 6 ماہ قبل کراچی لے آئے تھے، ان ملزمان میں اسحاق خان، احسان خان اور محمد امین شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق لڑکی مسماۃ عابدہ پروین بی بی کو گزشتہ برس اگست میں ڈیرہ مراد جمالی تھانہ سٹی بلوچستان کی حدود سے رشتے کے تنازع پر اغوا کیا گیا تھا، ملزمان نے گھر میں گھس کر لڑکی کے باپ محمد ایوب کو قتل کیا اور اس کی بیٹی کو گھر سے قیمتی سامان سمیت اٹھا لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے بلوچستان کی پولیس پارٹی کے ساتھ مل کر کی، کارروائی کامیاب رہی اور ملزمان گرفتار کر لیے گئے، جس کے بعد ملزمان اور مغویہ کو بلوچستان پولیس پارٹی کے حوالے کر دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -