تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

میڈیکل کمپلیکس سے نومولود کا اغوا، اے آر وائی نیوز نے اہم تفصیلات وفوٹیج حاصل کرلیں

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں میڈیکل کمپلیکس سے نومولود کے اغوا کیس پر اینٹی وائلنٹ اینڈ کرائم سیل نے باقاعدہ کام شروع کردیا۔

فیڈرل بی ایریا میں میڈیکل کمپلیکس سے نومولود کے اغوا کیس پر اینٹی وائلنٹ اینڈ کرائم سیل نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے جب کہ اے آر وائی نیوز نے اس سے متعلق اہم تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔

اینٹی وائلنٹ اینڈ کرائم سیل نے نومولود اغوا کیس میں اسپتال کی جیوفینسنگ مکمل اور مختلف ویڈیو کلیکشن کرلی ہیں جب کہ 15 ملازمین کے فون ریکارڈز بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔

مذکورہ کیس میں اسپتال کی 2 خواتین سمیت 3 ملازمین گرفتار ہیں جن میں وقاص، نرس رینم اور نرس شیزینہ شامل ہیں جنہیں مدعی کے شک وشبہات کی بنا پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں وقاص 10 سال، شیزینہ ایک سال سال جبکہ رینم ڈیڑھ ماہ سے اسپتال میں ملازم ہیں اور وقاص کی ڈیوٹی گیٹ پر، شیزینہ کی ڈیوٹی دوسری منزل پر تھی، جس منزل سے بچہ اغواہوا شیزینہ وہاں کی انچارج تھی اور اس روز اسپتال میں 6 نومولود بچے موجود تھے۔

اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ جس رات یہ واردات ہوئی اس رات اچانک شارٹ سرکٹ ہوا جس کے باعث اسپتال کے کیمرے رات ساڑھے 12 سے صبح 5 بجے تک غیر فعال رہے اور بچے کا اغوا صبح 4 سے 5 بجے کے درمیان ہوا۔

ذرائع کے مطابق بظاہر بچے سے متعلق معلومات اسپتال کے اندر سے دی گئیں اور لیب کوٹ پہنی خاتون سمیت دونوں خواتین رکشے میں فرار ہوئیں جب کہ رکشا کس راستے کی طرف گیا اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس حوالے سے اسپتال کے باہر کی ایک فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں ایک خاتون کو پہلے بچے کو لے کر جاتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس کے عقب میں ایک اور خاتون پہلی عورت کے پیچھے جاتی نظر آتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ایک نجی اسپتال سے ایک خاتون نے جعلی ڈاکٹر بن کر نومولود کو اغوا کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں خاتون نے جعلی ڈاکٹر بن کر نومولود اغوا کرلیا

بچے کی والدہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دو خواتین ڈاکٹر اور نرس کے روپ میں آئیں انہوں نے کہا کہ بچے کی طبیعت خراب ہے اسے آئی سی یو لے کر جا رہے ہیں تاہم جب ہم کچھ دیر بعد آئی سی یو گئے تو بچہ غائب تھا۔

Comments

- Advertisement -