اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی اجلاس میں وزرا اور اراکین کی عدم موجودگی پر حکومت پر برس پڑے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وزرا اور ارکان کی کم تعداد میں شرکت ہوئی۔ رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے اس پر برہمی کا اظہار کیا۔
عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ یہ کیا مذاق ہے ایوان وزرا اور ارکان سے خالی ہے، تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے تو بڑے پُر جوش تھے، ایوان چلانے کے لیے کیوں جوش نہیں؟
جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا تھا کوئی جواب دینے والا ہی نہیں تھا، میں کورم کی نشاندہی کرتا ہوں۔ کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس جمعے کی صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کر دی گیا۔