site
stats
پاکستان

ریئرایڈمرل عبد العلیم کمانڈر کوسٹل ایریا مقرر

اسلام آباد : پاک بحریہ کے ترجمان ریئر ایڈمرل عبدالعلیم نے کمانڈر کوسٹ گارڈ پاک نیوی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

پاکستان نیوی کے ترجمان کے مطابق ریئر ایڈمرل عبد العلیم نے پی این ایس اقبال میں منعقد کردہ ایک پر وقار تقریب میں کمانڈر کوسٹ پاک نیوی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں جو ساحلی پٹی اور کریک ایریا کے یونٹس اور تنصیبات کےانچارج ہوں گے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 2012 میں رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پانے والے عبدالعلیم نے فوری طور کمانڈر کوسٹ پاک نیوی کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

واضح رہے ایڈمرل عبدالعلیم پی این وار اسلام آباد اور وار کالج امریکا کےگریجویٹ ہیں جنہوں نے 1984 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا جب کہ گراں قدر خدمات پررئیر ایڈمرل عبد العلیم کوہلال امتیازملٹری سےنوازاگیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top