تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان اختلافات، بڑے انکشاف کے بعد نئی سیاسی بحث چھڑ گئی

چینوٹ: جمعیت علما اسلام کے جنرل سیکریٹری اور پی ڈی ایم کے رہنما عبدالغفور حیدری نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان اختلافات ہیں۔

چینوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبد الغفور حیدری نے کہا کہ مریم اورشہبازشریف سمیت ن لیگ کی قیادت کے درمیان اختلافات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہونا کوئی نئی بات نہیں، مسلم لیگ ن کے تمام فیصلے نوازشریف ہی کرتے ہیں اور ان کی رضامندی کے بعد ہی پارٹی حکمت عملی طے کرتی ہے۔

عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ہمار ایجنڈا علیحدہ ہے کیونکہ پی پی حکومت کےساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید خانہ بدوش ہیں اس حکومت کے بعد اُن کا پڑاؤ کہاں ہوگا، اس بات کا فی الحال مجھے علم نہیں ہے۔ جے یو آئی کے رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ملک کی خاطرباہر نکلے ہیں، عوام ان کا ساتھ دے۔

عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کل سے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا آغاز کررہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے سڑکوں پر نکلے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم نے کل اسلام آباد کے مقامی رہنماؤں کی مٹینگ طلب کرلی ہے، جو مسلم لیگ ن کے سیکریٹریٹ میں مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت منعقد کی جائے گی۔

اجلاس میں بیس اکتوبر سے ملک بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یاد رہےکہ چار روز قبل فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ مہنگائی، بے روزگاری اور پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلیں۔

Comments

- Advertisement -