The news is by your side.

Advertisement

روزویلٹ ہوٹل نیویارک سے متعلق فیصلے قومی مفاد کےمطابق ہوں گے، عبدالحفیظ شیخ

اسلام آباد : مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ روزویلٹ ہوٹل نیویارک سے متعلق فیصلے قومی مفاد کےمطابق ہوں گے، روزویلٹ ہوٹل سے متعلق تمام امورشفاف بنائے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا، اجلاس میں روزویلٹ ہوٹل کی تازہ ترین صورتحال پربریفنگ دی گئی۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ روزویلٹ ہوٹل نیویارک سےمتعلق فیصلےقومی مفادکےمطابق ہوں گے، روزویلٹ ہوٹل سےمتعلق تمام امورشفاف بنائےجائیں اور سیکرٹری ایوی ایشن سمیت فریقین کوپیشرفت سےمتعلق آگاہ کیاجائے۔

ای سی سی نے کارکے ثالثی کیس میں قانونی فرم کی فیس کیلئے25.23کروڑکی سپلمنٹری گرانٹ اور این ڈی ایم اےکوٹڈی دل اسپرے کیلئے 83 مشینوں کی خریداری کی سمری منظوری دے دی۔

اعلامیے میں کہا گیا انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ٹیکسیشن معاملات پرسمری آئندہ اجلاس تک موخر کردی گئی۔

یاد رہے اس سے قبل  ای سی سی اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک کو مالی امداد کی فراہمی کی منظوری دی گئی تھی ، پی آئی اے کے ذمے روز ویلٹ ہوٹلز کے 105 ملین ڈالرز ادا کیے جاسکیں گے۔

اجلاس میں پائیدارترقی اہداف پروگرام کے لیے 8ارب سےزائدکےفنڈ اور اے ڈی بی کو آف شور بانڈز کے اجرا کی منظوری دے دی گئی ، بانڈز مارکیٹ کی صورتحال دیکھتے ہوئے جاری کیےجائیں گے۔

ای سی سی نے کامیاب جوان پروگرام تمام شہریوں کے لیےبلا امتیازشروع کرنے، ٹریول اور ٹوارازم کےلیےسالانہ فیس کی چھوٹ کی منظوری بھی دی، اقدام سے ایک سال کے دوران 17 ارب کی سہولت مل سکے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں