تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

’’ڈاکٹرعبدالقدیر خان کا نام اور کارنامے نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ‘‘

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے کارنامے نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے زیراہتمام صوبائی دفتر میں مایہ ناز ایٹمی سائنس دان اور محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ سینیٹر اعجاز چوہدری کی امامت میں ادا کی گئی۔

تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اعجاز چوہدری نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے کارناموں کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سینیٹر اعجاز چوہدری نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محسن پاکستان جیسے مخلص اور مجاہد صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کا عبد القدیر خان کے نام پر کوئی شہر، ایئرپورٹ یا تاریخی عمارت منسوب کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ ایسے بھی حکمران رہے جو امریکہ کو کہتے تھے آپ ڈرون حملے کرتے رہیں مگر عمران خان نے اس کے خلاف آواز اٹھائی۔

اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ امریکا اور مغرب کو پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے تکلیف ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے تعلیمی نصاب میں عبدالقدیر خان محسن پاکستان کا نام شامل کیا جائے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو محسن پاکستان کے کارنامے نصاب میں شامل کئے جائیں۔

Comments

- Advertisement -