The news is by your side.

Advertisement

عبدالقادر پٹیل سینٹرل جیل سے رہا

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے سابق صدر عبدالقادر پٹیل کو سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا ہے،دہشت گردوں کے علاج میں معاونت اور سہولت فراہم کرنے کے مقدمے میں عدالت نے ضمانت منظور کر لی تھی۔

تفصیلات پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کو دہشت گردوں کے علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کرنے میں مدد دینے کے مقدمے ضمانت منظور ہونے کے بعد آج سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا ہے جہاں کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔

 اسی سے متعلق : میئر کراچی وسیم اختر‘ قادر پٹیل کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

واضح رہے ڈاکٹر عاصم کیس میں دہشت گردوں کے علاج کروانے میں سہولت کاری کے جرم میں نامزد عبد القادر پٹیل بیرون ملک سے اس مقدمے کا سامنے کرنے کے لیے وطن واپس آئے تھے اور کیس کی سماعت کے دوران درخواستِ ضمانت مسترد ہونے پر کیس میں نامزد نو منتخب میئر کراچی وسیم اختر، رؤف صدیقی اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کو احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : رؤف صدیقی ضمانت پر رہا،پی آئی بی میں پُرتپاک استقبال

تاہم عبد القادر پٹیل کی احاطہ عدالت میں غیر موجودگی کے باعث گرفتار نہ ہو سکے تھے بعد ازاں انہوں نے خود سچل تھانے میں جا کر اپنی گرفتاری پیش کی تھی اور عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد آج سینٹرل جیل سے رہا ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں