لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے نے گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے سلمان نے گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر فارم ہاؤس پر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملازمہ کا کہنا ہے کہ سلمان قادر نے اسے بلایا کہ جلد کام پر آجاؤ، ہاؤسنگ سوسائٹی کے گیٹ پر آئی تو ملزم اسے گاڑی میں بٹھا کر فارم ہاؤس لے گیا۔
تھانہ برکی میں متاثرہ لڑکی کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
بعدازاں عبدالقادر کے بیٹے سلمان قادر کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان قادر پر گھریلو ملازمہ سے زیادتی کا مقدمہ درج ہے۔
واضح رہے کہ سلمان قادر لاہور میں کرکٹ سکھانے کے لیے اکیڈمی بھی چلاتے ہیں۔


