The news is by your side.

‘دعا ہے اللہ ہر آفت اور بلا سے پاکستان کی حفاظت کرے’

ریاض : سربراہ اعلیٰ حرمین شریفین انتظامیہ ڈاکٹرعبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ دعا ہے اللہ ہر آفت ، بلا سے پاکستان کی حفاظت کرے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ اعلیٰ حرمین شریفین انتظامیہ ڈاکٹرعبدالرحمان السدیس کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دے کر مملکت کے تاریخی روایتی موقف کو اجاگر کیا ہے۔

ڈاکٹرعبدالرحمان السدیس کا کہنا تھا کہ پاکستان کےمعاشی استحکام کے حوالے سے پُرعزم ہیں، خوشی اورغم میں پاکستانی بھائیوں کا ساتھ سعودی قیادت کا شیوہ ہے، اس پر ہماری قیادت قابل قدرو تحسین ہے۔

سربراہ اعلیٰ حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا کہ دعا ہے اللہ ہر آفت ، بلا سے پاکستان کی حفاظت کرے.

ان کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت نے ہمیشہ ہر شعبے میں پاکستان اور سعودی مضبوط تعلقات کے استحکام کا خیال رکھا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں