تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

دنیا کا سب سے کم عمر ترین حافظِ قرآن

الجزائر : ویسے تو دنیا بھرمیں لاکھوں کی تعداد میں بچے قرآن کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں مگر کتاب اللہ کو مکمل طور پر یاد کرنے کے لیے بعض اوقات کئی کئی سال لگ جاتے ہیں، عبد الرحمان فراح دنیا کا سب سے کم عمر ترین حافظِ قرآن ہے، جس نے صرف 3 سال کی عمر میں اللہ کی کتاب کو حفظ کیا۔

الجزائر سے تعلق رکھنے والا ننھا مجاھد اور حافظ ایسا بھی ہے، جس نے 3 سالہ کی عمر میں قرآن حفظ کرکے دنیا کے سب سے کم عمر ترین حافظِ قرآن ہونے کا اعزاز حاصل کیا، عبد الرحمان فراح جو ٹھیک سے ایک بھی لفظ نہیں پڑھ سکتا ہے اور نہ لکھ سکتا لیکن قرآن کی آیتوں کو سن کر غلطیوں کے بغیر اللہ کی کتاب کو اپنے دل میں محفوظ کیا۔

حیران کن بات یہ ے کہ بچہ جس کا نام عبد الرحمان فراح ہے، قرآن کی تلاوت کے دوران تجوید کے اصولوں کا بھی خیال رکھتا ہے ، جو کسی معجزے سے کم نہیں۔

بچے کے والد عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ فراح کو قرآن سننے کا اتنا شوق ہے کہ وہ کار میں سفر کے دوران بھی تلاوت سننا پسند کرتا ہے اور بیشتر وقت اس کے لبوں پر قرانی آیات ہوتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کے ننھے فراح عبدالرحمان نے نہ تو اب تک کسی مدرسے کا رخ کیا اور نہ ہی وہ میرے ساتھ مسجد جاتا ہے اس کے باوجود اسے قرآنی سورتیں حفظ ہو جانا خدائی معجزہ ہے۔

عبد الرحمان فراح کی والدہ کا کہنا ہے کہ جب بچہ دنیا میں آنے والا تھا وہ صرف قرآنی چینل دیکھتی اور سنتی رھتی تھی اور خود ان ایام میں خصوصاً جمعہ کے روز سورة الملک، سورة الکھف اور دیگر قرآنی سورتوں کی تلاوت کرتی رہتی تھی مجھے یقین ہے کہ یہ بچہ اللہ کی جانب سے دنیا کے لوگوں کیلئے اسلام اور قرآن کی حقانیت کی روشن نشانی ہے۔

Comments

- Advertisement -