منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

عبدالرشید غازی قتل کیس مشرف کے ریڈوارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائیگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ریڈوارنٹ سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ، ریڈوارنٹ سے متعلق فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت ہوئی ،سماعت کے دوران طارق اسد ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگر پرویز مشرف کے آنے کا کوئی شیڈول ہے تو بتائیں ، جس پر اخترشاہ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ 2 یا3ہفتے میں پرویزمشرف پاکستان آ جائیں گے۔

وکیل پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ کیا ہمارا حق نہیں ہمیں سیکیورٹی ملے، آرٹیکل 9 سیکیورٹی دینے کی اجازت دیتا ہے ، مشرف کواشتہاری قرار دینے کا آرڈر جاری ہواتومیں نہیں تھا ،میرے مؤکل کو پاکستانی ہونے کی حیثیت سے برابر کے حقوق ملنے ہیں۔

- Advertisement -

وکیل پرویز مشرف اختر شاہ ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی عدالت میری بات سنے پھر جو مرضی فیصلہ دے۔


مزید پڑھیں : پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ کے لیے درخواست دائر


یاد رہے کہ گزشتہ سماعت میں سابق صدر پرویزمشرف کی جانب سے جسٹس(ر)عبدالوحید نے وکالت نامہ جمع کرایا تھا، سابق صدر کے نئے وکیل اختر شاہ کا کہنا ہے کہ پرویزمشرف عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں تاہم سیکیورٹی خدشات اوران کی صحت اجازت نہیں دے رہی۔

علاوہ ازیں پرویز مشرف کے وکیل نےعدالت سے مزید مہلت مانگ لی ہے، عدالت نے مہلت کی استدعا قبول کرتے ہوئے سماعت 8 فروری تک ملتوی کردی تھی ۔

 واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے ہارون الرشیدغازی کی جانب سے عدالت میں پٹیشن دائر کی تھی، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت مشرف کے ریڈوارنٹ جاری کرنے کے احکامات جاری کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں