جمعہ, اپریل 10, 2026
اشتہار

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا پاکستانی باؤلرز کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(26 فروری 2026): پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف نے پاکستان کے باؤلر کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف کیے ہیں۔

سابق ٹیسٹ فاسٹ باؤلر عبدالرؤف نے نجی چینل پر گفتگو میں پاکستانی پیس بیٹری کی فٹنس اور مہارت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ محض ٹی ٹوئنٹی یا ون ڈے کرکٹ کھیلنے سے کوئی باؤلر مکمل نہیں ہوتا۔

عبدالرؤف کا  کسی بھی باؤلر کو تب تک ‘پروفیشنل فرسٹ کلاس باؤلر’ نہیں مانا جا سکتا جب تک وہ مسلسل پانچ چار روزہ میچز کھیلنے کی جسمانی اور ذہنی صلاحیت نہ رکھتا ہو۔ ان کے مطابق موجودہ باؤلرز اس معیار پر پورا نہیں اترتے۔

انہوں نے خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی باؤلنگ میں وہ پہلے جیسا دم خم نظر نہ آنے کی وجہ ان کے ری ہیب (علاج کے بعد بحالی کا عمل) میں ہونے والی کوتاہی ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ شاہین کا ری ہیب مینیجمنٹ کے لحاظ سے انتہائی ناقص تھا، جس کی وجہ سے وہ اپنی سو فیصد فٹنس برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔

عبدالرؤف کے مطابق فرسٹ کلاس کرکٹ سے دوری ہی کی وجہ سے پاکستانی باؤلرز ٹیسٹ فارمیٹ میں لمبے اسپیل کرنے سے کتراتے ہیں اور جلد انجری کا شکار ہو جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ عبدالرؤف کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب پاکستانی فاسٹ باؤلرز کے ورک لوڈ اور انجریز کے حوالے سے پہلے ہی کافی بحث جاری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں