ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

عبدالرزاق نے شادی دو سال تک چھپانے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کرکٹر عبدالرزاق نے دو سال تک اپنی شادی چھپانے کی وجہ بیان کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ سحور‘ میں سابق کرکٹر عبدالرزاق نے اہلیہ عائشہ رزاق کے ساتھ شرکت کی اور اس دوران اپنی شادی کی کہانی بیان کی۔

عبدالرزاق نے بتایا کہ ہماری شادی کو 25 سال ہوگئے ہیں، عائشہ میری خالہ کی بیٹی ہیں، شادی کرنی تھی، انگلینڈ، یورپ امریکا سے آفر بہت زیادہ تھیں۔

انہوں نے کہا کہ  1996 میں میرا ٹیم میں ڈیبیو ہوا اور والدہ نے 1997 میں مجھ سے کہا تھا میری خواہش یہ ہے کہ میں اپنی بہن کی بیٹی سے تمہاری شادی کروں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ عائشہ اس وقت زیادہ بڑی نہیں تھی لیکن وہ بات مجھے یاد تھی، والدہ کا جب انتقال ہوگیا اور شادی کا وقت آیا تو مجھے ان کی بات یاد رہی۔

عبدالرزاق نے کہا کہ میں اس وقت پاکستان ٹیم کا اہم کھلاڑی تھا، میں نے خالہ سے کہا کہ امی کی خواہش تھی اور میں اب شادی کرنا چاہ رہا ہوں، جب شادی کی تو کسی کو بتایا بھی نہیں تھا۔

یہ پڑھیں: اہلیہ سے کہا ہے دوسری شادی کرلیتا ہوں تمہارا ہاتھ بٹ جائے گا، عبدالرزاق

انہوں نے کہا کہ دو سال تک کسی کو بتایا نہیں کہ شادی کرلی ہے اور یہ اس وجہ سے ہوا کہ تین سے چار رشتے بہت مضبوط تھے مجھے ڈر تھا کہ اگر شادی کا اعلان کروں گا تو وہ کوئی مسئلہ نہ کردیں کیوکہ وہ چاہتے تھے کہ بس کسی طرح شادی ہوجائے۔

عائشہ نے کہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ خالہ یہ چاہتی ہیں کہ میں عبدالرزاق سے شادی کروں، بڑوں نے فیصلہ کیا تو میں نے شادی کرلی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے شادی کے بعد پڑھائی مکمل کی اور مجھ پر کسی قسم کی پابندی نہیں تھی اس کے بعد ہی دیگر کورسز بھی کیے۔

Website |  + posts

صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں