The news is by your side.

Advertisement

سی پیک پاکستان کے مفاد میں ہے، حکومت منصوبے کو آگے لے کر جائے گی، عبدالرزاق داؤد

اسلام آباد: مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پاکستان کے مفاد میں ہے، ہم اس منصوبے کو آگے لے کر جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر صنعت تجارت کا کہنا تھا کہ سی پیک کی سمت بالکل درست ہے، ہم اس منصوبے کو آگے لے کر جائیں گے کیونکہ یہ پاکستان کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کل گورنراسٹیٹ بینک سےملاقات ہوئی انہوں نے بتایا کہ معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے، کراچی میں گزشتہ روز تاجروں سے بھی تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کھل کر گفتگو کی۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھاکہ ٹیکسٹائل شعبے سے وابستہ تاجروں نے بتایا کہ اُن کے پاس اتنے آرڈر ہیں کہ وہ پورے نہیں کرپارہے، بزنس کمیونٹی نے بھی اعتراف کیا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں ہے۔

مزید پڑھیں: سی پیک ہماری ترجیح نمبر ایک ہے: فردوس عاشق اعوان

خیال رہے کہ دو روز قبل واشنگٹن ڈی سی کے تھنک ٹینک پروگرام کی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ چین اس وقت دنیا میں قرضے دینے والا سب سے بڑا ملک ہے تاہم یہ قرضے دینے کی اپنی شرائط کو شائع نہیں کرتا جس کی وجہ سے پاکستانیوں کو سی پیک کے حوالے سے چینی سرمایہ کاری پر سوالات اٹھانے چاہئیں۔

امریکی نائب وزیر خارجہ کے بیان پر پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤ جنگ نے ردعمل میں کہا تھا کہ اگر پاکستان مشکل میں ہو تو قرضوں کی واپسی کا تقاضا نہیں کریں گے، پاکستانی، چینی میڈیا کو سی پیک کے خلاف پروپیگنڈے کا سامنا کرنا چاہیے۔

بعد ازاں پاکستان نے پاک چین راہداری منصوبے پر امریکی نائب وزیر خارجہ کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے ایلس ویلز کے سی پیک سے متعلق تجزیے کو بے بنیاد قرار دیا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں