site
stats
پاکستان

ایدھی صاحب کا کل آپریشن ہے،قوم سے دعا کی اپیل ہے فیصل ایدھی

کراچی : ممتاز سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ کل ایس آئی یو ٹی میں ایدھی صاحب کا آپریشن ہو گا،قوم سے دعا کی اپیل ہے۔

عالمی سطح پر تسلیم شدہ ممتاز سماجی کارکن ،ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ اور پاکستان کی ہر دلعزیز شخصیت عبدالستار ایدھی گردوں کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، کل گردوں کے علاج کے ماہر اور سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلاٹیشن کے سربراہ ادیب رضوی کی سربراہی میں ماہر سرجن کی ٹیم عبدالستار ایدھی کا آپریشن کرے گی۔

Edhi

عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے پوری قوم سے درخواست کی ہے عبدالستار ایدھی کی صحت یابی اور آپریشن کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی جائے،کل اُن کا ایس آئی یو ٹی میں آپریشن ہو نے جا رہے ہیں ہم ملتمس ہیں کہ آپریشن کی کامیابی کے لیے دعا کی جائے۔

7

فیصل ایدھی نے مزید بتایا کہ آصفہ بھٹو زرداری عیادت کے لیے آئی تھیں انہوں نے ایدھی کے صاحب کے علاج ومعالجے کی پیش کش بھی تھی ،رحمن ملک صاحب بھی ایسی آفر دے چکے ہیں اور میڈیا کے ذریعے ملک ریاض کی جانب سے بھی علاج کی پیشکش موصول ہوئی تھی، ہم ان سب کے شکر گزار ہیں تا ہم ایس آئی یو ٹی میں ہونے والے علاج سے مطمئن ہیں اور ڈاکٹر ادیب رضوی ہمارے خاندان کے ایک فرد کی طرح ہیں۔

4

3

 

ممتاز سماجی کارکن عبدالستار ایدھی ایک سادہ منش آدمی ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی خدمت میں وقف کردی ، اُن کا ایمبوللینس نیٹ ورک سے سے وسیع، جامع اور متحرک ہے،کراچی کا سرد خانہ ہو ذہنی امراض میں مبتلا افراد کے علاج کے مردوں اور عورتوں کا عیلحدہ علیحدہ اسپتال ہو یا پھر لا وارث بچوں کی پرورش و دیکھ بھال کا معاملہ ہو ایدھی فاونڈیشن ہی ہر ایک کا آسرا بنتا نظر آتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top