تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

عبدالواحد کی دھواں دھار بیٹنگ، بلوچستان کامیاب

راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی میں اے ٹی ایف سدرن پنجاب کی نیشنل ٹی ٹونٹی میں جیت کی تلاش ختم ‏نہیں ہوسکی۔ جمعے کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو ‏‏8 وکٹوں سے ہرادیا۔

بلوچستان نے 175 رنز کا ہدف اٹھارویں اوور کی چوتھی گیند پر 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ نوجوان ‏بیٹسمین عبدالواحد بنگلزئی کو میچ میں نصف سنچری اسکور کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں عبدالواحد بنگلزئی اور عبداللہ شفیق نے بلوچستان کو 84 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم ‏کیا۔ عبداللہ شفیق نے 28 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہیں نوجوان ‏اسپنر عمر خان نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ ‏

Image

عبدالواحد بنگلزئی نے نئے آنے والے بیٹسمین حارث سہیل کے ہمراہ رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور دوسرے ‏وکٹ کے لیے 51 رنز کی شراکت قائم کی۔ وہ 7 چوکوں کی بدولت 50 رنز بناکر عامر یامین کا شکار بنے۔

حارث سہیل نے 6 چوکوں کی مدد سے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سہیل اختر 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ‏رہے۔

اس سے قبل بلوچستان نے ٹاس جیت کر سدرن پنجاب کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو کپتان صہیب مقصود کے ‏علاوہ سدرن پنجاب کا کوئی بھی بیٹسمین لمبی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہوا اور وقفے وقفے سے آؤٹ ہوکر ‏پویلین واپس لوٹتا رہا۔ ‏

سدرن پنجاب نے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کےنقصان پر 174 رنز بنائے۔ صہیب مقصود نے 34 گیندوں پر 6 ‏چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 54 رنز بنائے۔ انہوں نے حسان خان کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کے لیے 71 رنز ‏کی شراکت قائم کی۔ حسان خان 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ‏

اس سے قبل سدرن پنجاب کی ابتدائی تین وکٹیں محض 28 رنز پر گر گئی تھیں۔ ذیشان اشرف 10، سلمان علی آغا 6 ‏اور محمد عمران بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

ایسے میں خوشدل شاہ اور عامر یامین نے بالترتیب 22 اور 12 گیندوں پر 25، 25 رنز بناکر ٹیم سدرن پنجاب کا ‏مجموعہ 175 تک پہنچانے میں مدد کی۔ وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان 2 اور عمر خان12 اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

بلوچستان کے جنید خان اور عمید آصف نے تین تین جبکہ خرم شہزاد نے دو اور حارث سہیل نے ایک وکٹ حاصل ‏کی۔

Comments

- Advertisement -