کراچی : ایدھی فاؤنڈیشن کو ملنے والے بچے عبداللہ کوعدالت لایا گیا۔ عدالت نے باپ ہونے کے دعویدار کو مہینے میں دوبارعبداللہ سےملنے کی اجازت دے دی۔
عبداللہ کی ماں کے قتل میں پولیس بیس دن بعد بھی رپورٹ پیش نہ کرسکی۔ عبداللہ کا والد ہونے کا دعویدار اقبال چوہدری عدالت میں پیش ہوا۔ عدالت نے اجازت دی کہ وہ مہینےمیں دو بارعبداللہ سےمل سکتا ہے۔
دوسری جانب حلیمہ قتل کیس کےملزم رضوان اورسونیا بھی عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر ملزم رضوان اپنی بیٹی سے مل کر روپڑا۔
عدالت میں آج بھی تفتیشی افسر نے رپورٹ پیش نہیں کی، عدالت نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو طلب کرلیا، ایدھی سینٹر سے شروع ہونے والی کہانی عدالت میں پہنچ گئی ہے۔
ننھا عبداللہ اب بھی ایدھی فاؤنڈیشن کے پاس ہے۔ جرم کی کہانی میں دوننھے فرشتے رل کررہ گئے،چھ سال کی جنت گل کےماں باپ قتل کےالزام میں قیدہیں، دوسال کے عبداللہ کی ماں قتل ہوگئی،باپ کو وہ پہنچانتا تک نہیں۔
عدالت میں رضوان اپنی بیٹی جنت کو دیکھ کربے تاب ہوگیا، لیکن چھ سال کی بچی باپ کے پیارپرپریشان نظرآئی،ملزم پیارکرتا رہا،بیٹی کے ننھےننھےپیردباتارہا۔ بچی ہچکچاتی رہی، شورشرابے اوررش میں اتنا گھبرائی کہ باپ سےہاتھ چھڑاکرماں سےلپٹ گئی۔
اس المناک کہانی کا ایک اورکردارعبداللہ بھی عدالت میں سب کوپریشان پریشان دیکھ رہا تھا،اس کی ماں حلیمہ قتل ہوگئی۔ باپ کو وہ پہنچاتا تک نہیں،اتنےسارے لوگ دیکھے توڈر کےمارے روپڑا۔
جنت گل کا باپ رضوان اورماں سونیا عبداللہ کی ماں کےقتل کےالزام میں گرفتار ہیں، عبداللہ نےماں کو کھودیا،باپ اجنبی ہے ۔ جرم کی کہانی میں دوننھے فرشتےرل کر رہ گئے۔