The news is by your side.

Advertisement

عبداللہ کے والد اور بھائی پہنچ گئے،ایدھی سینٹر کا بچہ دینے سے انکار

کراچی: ایدھی سینٹر میں اہل خانہ کے منتظر کمسن بچے عبداللہ کے والد اور سوتیلا بھائی اسے لینے ایدھی سینٹر پہنچ گئے، انتظامیہ نے بچہ دینے سے انکارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے کو عدالت سے ذریعے حاصل کرنا ہوگا۔

صحافیوں سےبات چیت کرتے ہوئے والد چوہدری اقبال کا کہنا ہے کہ عبداللہ کے بارے میں خبروں کے ذریعے پتہ چلا قبل ازیں اس کے بارے میں لا علم تھے۔

انہوں نے بتایا کہ حوالگی کے لیے انتظامیہ سے رابطہ کریں گے،عدالت بھی جائیں گے غرض ہر طرح کے قانونی تقاضے پورے کریں گے،پولیس حکام کو کل ہی اپنا بیان ریکارڈ کرادیاتھا۔


Father, brother reach Edhi Center to receive… by arynews

دوسری جانب سعد ایدھی نے کہاہے کہ عبداللہ کے والد کو بچہ عدالت کے ذریعے حاصل کرنا ہوگا، ہم بچہ انہی کے حکم پر اہل خانہ کے حوالے کریں گے۔

دوسری جانب بلقیس ایدھی نے صحافیوں کو بتایا کہ ننھے عبداللہ کی خالہ نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر بچے کو والد کے حوالے کیا گیا تو وہ اس کو جان سے مار ڈالے گا۔

سوتیلے بھائی انصر اقبال نے کہا ہےکہ میرے والد نے خاتون حلیمہ سے خفیہ شادی کی تھی خاندان والوں کو اس شادی کا علم نہیں تھا، بچے پر ماں کا حق پہلے تھا، دو سال کے بچے کو ماں سے نہیں چھین سکتے تھے۔ انصر اقبال کا کہنا تھا کہ میرے والد نفسیاتی مریض ہیں۔ 

چوہدری اقبال نے کہا ہےکہ رضوان نامی کسی شخص کو نہیں جانتا، حلیمہ کے کردار پر شک تھا، پولیس تفتیش میں ہر طرح تعاون کریں گے،چاہتے ہیں کہ حلیمہ کا قاتل گرفتار ہو، میں عبداللہ کے اخراجات اٹھا سکتا ہوں۔ 

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں