تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

عبداللہ شفیق کی گانا گانے کی ویڈیو وائرل، شاداب نے کیا کہا؟

گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرکے قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے عبداللہ شفیق کی گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز پاکستان نے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

قومی ٹیم کی جیت میں عبداللہ شفیق کی 408 گیندوں پر 160 رنز کی اننگز نے اہم کردار ادا کیا اور وہ میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔

تاہم یہ پہلی بار نہیں ہے جب عبد اللہ شفیق نے شائقین کرکٹ کا دل جیتا ہو اس سے قبل 2020 میں بھی انہوں نے بالی وڈ گانا ’تیرا میرا رشتہ ‘ گاکر شائقین کے دل جیت لیے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں عبد اللہ شفیق کو’ اے خدا ‘ بھی گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ساتھی کرکٹر کی ویڈیو پر آل راؤنڈر شاداب خان نے دل والے ایموجیز بنا کر لکھا کہ ’تیرا اور بیٹنگ کا رشتہ پرانا۔‘
گزشتہ روز میچ میں شاندار فتح کے بعد میچ وننگ سنچری اسکور کرنے والے عبد اللہ شفیق نے کہا کہ ان کی ایک ہی حکمت عملی تھی کہ ہدف حاصل کرنا ہے ہم نے کامیابی سے ہدف حاصل کیا جس پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔

Comments