حیدرآباد : اینٹی کرپشن نے حیدرآبادمیں کارروائی کرتے ہوئے سابق ایڈمنسٹریٹر دامن کوہسارکوگرفتار کرلیا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سابق ایڈمنسٹریٹردامن کوہسار سوسائٹی حیدرآباد عبدالقادرکھیڑوپرکروڑوں روپےکی کرپشن کا الزام ہے جس پر اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار کارروائی کرکے عبدالقادر کھیڑو کو حراست میں لے لیا۔
ملزم کے خلاف حیدرآباد میں مقدمہ بھی درج ہے۔ عبدالقادر کھیڑو پر کروڑوں روپے کی سرکاری زمین، رفاعی پلاٹس اور چائنہ کٹنگ سمیت سنگین الزامات ہیں۔ ملزم نے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔
اینٹی کرپشن حکام کہناتھا کہ سابق ایڈمنسٹریٹردامن کوہسار سوسائٹی حیدرآبادکا شمار سندھ میں کرپشن میں ملوث چند بڑی مچھلیوں میں ہوتا ہے۔