تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ابیر رضوی نے فیشن انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا

پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل ابیر رضوی نے ماڈلنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔

معروف ماڈل ابیر رضوی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو ماڈلنگ انڈسٹری چھوڑنے سے متعلق آگاہ کیا۔

ابیر رضوی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ’وہ ماڈلنگ انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ لے رہی ہیں۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’یہ سفر رولر کوسٹر کی طرح تھا اور میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے میرے سفر میں ساتھ دیا اور مجھے سپورٹ کیا۔‘

ابیر رضوی نے لکھا کہ ’فیشن انڈسٹری میں میرا سفر حیرت انگیز رہا اور اب میں اپنا یہ وقت اپنے مستقبل کے کاموں پر لگانا چاہتی ہوں۔‘

ماڈل نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیشہ خوشیوں کا انتخاب کریں۔‘

واضح رہے کہ ابیر رضوی پاکستان کی فیشن انڈسٹری کی مشہور ماڈل میں سے ایک ہیں، وہ ایک برانڈ میں سپر ماڈل 2012 کی فاتح بھی رہ چکی ہیں۔

ابیر رضوی پاکستانی اور ملٹی نیشنل برانڈز کے لیے بہت سے فیشن شوز اور فوٹو شوٹ کرچکی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔

ابیر رضوی کی پوسٹ پر معروف ماڈل نادیہ حسین، اداکارہ صدف کنول اور منال خان نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -