ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
اشتہار

میں اریجیت سنگھ سے زیادہ مشہور تھا، ابھیجیت ساونت کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

(2 اکتوبر 2026): بھارتی گلوکار ابھیجیت ساونت نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ریئلٹی شوز کے بعد اریجیت سنگھ سے زیادہ مشہور سنگر تھے۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیجیت ساونت ’انڈین آئیڈل‘ کے پہلے سیزن کے فاتح تھے اور تب سے بہت سے فاتح آ چکے ہیں، لیکن جس طرح کی مقبولیت اور عوامی پذیرائی انہیں ملی وہ ناقابل فراموش ہے۔

حالیہ انٹرویو میں جب ابھیجیت ساونت سے کیریئر کے سفر کے بارے میں اریجیت سنگھ کے مقابلے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کھل کر بات کی۔

ابھیجیت ساونت نے بتایا کہ اریجیت سنگھ اور انہوں نے ایک ہی سال 2005 میں شہرت کا ذائقہ چکھا، لیکن اپنے اپنے ریئلٹی شوز کے بعد انہوں نے کیریئر کے مختلف راستے اختیار کیے، وہ اُس وقت اریجیت سے کہیں زیادہ مشہور تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اریجیت سنگھ کی آواز ان کی اصلی آواز نہیں؟ گلوکار کا بڑا انکشاف

’اگر آپ اس وقت ان کا اور میرا موازنہ کریں تو میں بہت مشہور تھا۔ اس لیے جس طرح کے دباؤ کا سامنا مجھے کرنا پڑا وہ اس دباؤ سے بہت مختلف تھا جس کا سامنا وہ کر رہا تھا۔ اس نے ان 10 سالوں میں بہت محنت کی، اور موسیقاروں کے ساتھ بہت کام کیا اور پھر اسے اپنا پہلا بڑا گانا ملا۔‘

انہوں نے بتایا کہ اریجیت سنگھ کا پہلا گانا ’دل سنبھل جا ذرا‘ تھا لیکن عاشقی 2 کے ’تم ہی ہو‘ نے انہیں سنسنی بنا دیا، وہ گانا ملنا صرف تقدیر تھی، اس گانے نے اریجیت کو اریجیت سنگھ بنایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں