بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

شعیب اختر کے ابھیشیک شرما کو ’بچن‘ کہنے پر اداکار کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی جانب سے ابھیشیک شرما کو ’بچن‘ کہنے پر بالی ووڈ اداکار کا ردعمل آگیا۔

نامور بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر کو مزاحیہ جواب دیا جب انہوں نے تجزیے کے دوران اوپنر کے بجائے غلطی سے ان کا نام لے لیا تھا۔

شعیب اختر نے بھارت کے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے غلطی سے اداکار اور بھارتی اوپنر کے ناموں کو ملا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’اگر پاکستان ابھیشیک بچن کو جلد آؤٹ کردیتا ہے تو مڈل آرڈر ان کا اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کررہا ہے۔

میزبان سمیت باقی پینل نے انہیں درست کیا لیکن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اب ابھیشیک بچن نے بھی ایکس پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’سر، پورے احترام کے ساتھ، ایسا نہیں لگتا وہ اس کا انتظام بھی کریں گے اور میں کرکٹ کھیلنے میں بھی اچھا نہیں ہوں۔

واضح رہے کہ  ابھیشیک شرما جاری ایشیا کپ 2025 میں زبردست فارم میں ہیں،وہ چھ اننگز میں 51.50 کی شاندار اوسط اور 204.63 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 309 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں