منگل, جولائی 14, 2026
اشتہار

ابھیشیک بچن دونوں ہاتھ میں گھڑی کیوں پہنتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن نے دونوں ہاتھوں میں گھڑی پہننے کی وجہ بیان کردی۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن نے حال ہی میں پروموشنل ایونٹ میں شرکت کی اور اس دوران وہ دو لگژری گھڑیاں پہنے ہوئے دکھائی دیے جس نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

ایک انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ یہ روایت میں نے والدہ جیا بچن کو دیکھ کر اپنائی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں اور والدہ یورپ میں تھے جب والدہ نے دونوں ملکوں کا وقت دیکھنے کے لیے ہاتھ میں دو گھڑیاں پہن رکھی تھیں، ان کی دو گھڑیاں پہننے کی یہی اصل وجہ ہے۔

یہ پڑھیں: ویڈیو: امیتابھ بچن نے ابھیشیک بچن کو شو میں بلا کر غلطی کردی

ابھیشیک بچن نے کہا کہ والد امیتابھ بچن نے فیشن کے طور پر فلم ’بڈھا ہوگا تیرا باپ‘ میں ایک سے زائد گھڑیاں پہنی تھیں اور اسی حوالے سے ڈائیلاگ بھی فلم میں شامل تھا۔

اداکار نے کہا کہ ہاں میں عام زندگی میں دو گھڑیاں اور کبھی کبھی تین گھڑیاں بھی پہن لیتا ہوں اس کی وجہ صرف فن اور کچھ تبدیلی لانا ہے۔

کام کے محاذ پر ابھیشیک بچن نے حال ہی میں فلم ’ہاؤس فل فائیو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں اکشے کمار، رتیش دیش مکھ، سنجے دت، فردین خان، شریاس تلپڑے، نانا پاٹیکر، جیکی شیروف ار جیکلین فرنینڈس، ارشد وارثی، انیل کپور، رانی مکھرجی، دپیکا پڈوکون، جے دیپ اہلاوت، ابھے ورما شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں