منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

ابھیشیک بچن اور نمرت کور کے حوالے سے افواہیں، بچن خاندان کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بچن خاندان کا بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن اور اداکارہ نمرت کور کی تعلقات سے متعلق افواہوں پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

ابھیشیک بچن کئی عرصے سے اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز ہیں، کچھ برسوں سے یہ قیاس آرائیاں عروج پر ہیں کہ ابھیشیک اور ایشوریہ کی ازدواجی زندگی مسائل کا شکار ہے لیکن جوڑے نے ان افواہوں پر کبھی رد عمل ظاہر نہیں کیا، اس کے باوجود یہ افواہیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں۔

اس دوران بھارتی میڈیا یہ خبر آگ کی طرح پھیل گئی کہ ابھیشیک اور نمرت کور ایک دوسرے سے ڈیٹنگ کررہے ہیں، خیال کیا جاتا ہے کہ ان تمام افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود مداحوں کی جانب سے نمرت اور ابھیشیک بچن کی کردار کشی کا سلسلہ جاری ہے۔

- Advertisement -

تاہم اب بچن خاندان کے ایک قریبی ذریعے نے ان قیاس ارآئیوں پر ردعمل دیا ہے اور یہ انکشاف کیا ہے کہ بچن خاندان کس طرح ان تمام افواہوں سے متاثر ہورہا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بچن خاندان کے ایک قریبی ذریعے نے حال ہی میں میڈیا کو بتایا کہ نمرت کور اور ابھیشیک بچن کے بارے میں چہ مگوئیوں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور ان افواہوں کو شر انگیزی، بدنیتی پر مبنی اور سراسر بکواس قرار دیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ انہیں اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے کہ نمرت کور سچ کیوں نہیں بول رہیں، دوسری جانب ابھیشیک اس بارے میں خاموش ہیں کیونکہ وہ اپنی زندگی میں بہت سے معاملات سے گزر رہے ہیں اور انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ خود کو کسی بھی قسم کے تنازع میں نہ الجھائیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ابھیشیک بچن اس قسم کے شخص نہیں ہیں جو اپنی بیوی کو دھوکا دیں اور وہ اپنی شادی کے دوران اپنی بیوی ایشوریا کے وفادار رہے ہیں، جو چہ مگوئیاں چل رہی ہیں ان میں کوئی سچائی نہیں ہے

ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ افواہ کہاں سے اور کیسے شروع ہوئی؟ آپ کو اس کے بارے میں سوچنا چاہیے، ابھیشیک اپنی بیوی کو دھوکا دینے والے نہیں ہیں، وہ اچانک ایسا موڑ کیوں لیں گے جب شادی ایک ہنگامہ خیز مشکلات کا شکار ہو۔

انٹرویو کے اختتامی حصے میں ذرائع نے بتایا کہ بچن خاندان اس زہریلے ماحول سے بے حد ناراض ہے اور وہ اس سلسلے میں قانونی کارروائی کرنے سے پہلے اس بات کا ماخذ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں سے یہ شور شروع ہوا۔

واضح رہے کہ ابھیشیک نے مختصر وقت تک ڈیٹنگ کرنے کے بعد 2007 میں سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے سے شادی کی تھی جس کے بعد 16 نومبر 2011 کے ہاں ان کی پہلی اولاد بیٹی ارآدھیا بچن کی پیدائش ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں