بھارت کے اوپنر بیٹر ابھیشیک شرما کی 14 گیندوں پر 50 جڑنے پر یووراج سنگھ کا کمنٹ وائرل ہوگیا۔
بھارت نے ابھیشیک شرما کی شاندار اور برق رفتار بیٹنگ کی بدولت تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 153 رنز بنائے، گلین فلپس 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ جسپریت بمراہ نے 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں بھارتی ٹیم نے ہدف محض 10 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ابھیشیک شرما نے صرف 14 گیندوں پر ففٹی مکمل کی اور 20 گیندوں پر 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
جسپریت بمراہ کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
تاہم ابھیشیک شرما کی برق رفتار ففٹی پر یووراج سنگھ نے مسکرانے کی ایموجی بناتے ہوئے لکھا کہ ’اب بھی 12 گیندوں پر 50 رنز نہیں بناسکتے، کیا آپ ایسا کرسکتے ہیں، آپ نے اچھا کھیلا ہے اسے جاری رکھیں۔
Still can’t get a 50 off 12 balls, can you? Well played – keep going strong! @OfficialAbhi04 #IndVSNz pic.twitter.com/6MQe1p6sx4
— Yuvraj Singh (@YUVSTRONG12) January 25, 2026
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


