انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ابھیشیک شرما کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔
ایشیا کپ 2025 میں شاندار کارکردگی کی بدولت بھارت کے اوپننگ بیٹر ابھیشیک شرما کو پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
بھارتی اوپنر نے کہا کہ آئی سی سی ایوارڈ جیت کر بہت اچھا لگتا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ یہ کچھ اہم میچوں کے لیے آیا ہے جہاں میں نے ٹیم کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ایسی ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر ہے جو مشکل ترین حالات سے فتوحات حاصل کرتی ہے، اس ایوارڈ کے لیے منتخب کرنے والے پینل کا شکر گزار ہوں۔
یہ پڑھیں: ابھیشیک شرما کو تین گیندوں پر آؤٹ کردوں گا، احسان اللہ
ابھیشیک شرما نے ایشیا کپ میں 44.85 کی اوسط اور 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے 314 رنز بنائے ہیں۔
ان کی سب سے یادگار اننگز سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل میں تھی جہاں ان کی اننگز نے بھارت کو فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ابھیشیک شرما نے پاکستان کے خلاف 75 اور بنگلادیش کے خلاف 74 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔
بھارتی اوپنر مینز ٹی 20 رینکنگ میں کیریئر بیسٹ 931 ریٹنگ پر پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


