پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

پاک بھارت میچ سے قبل ابھیشیک شرما اسپتال میں داخل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز ابھیشیک شرما کو پیٹ میں شدید انفیکشن کے باعث دہلی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ابھیشیک شرما کے پیٹ میں انفیکشن کے باعث نمیبیا کے خلاف ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں ان کی شرکت انتہائی مشکوک ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شرما گزشتہ دو دنوں سے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ بی سی سی آئی کے ایک ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ بیماری کی اصل نوعیت کا علم ہوسکے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں آج ڈسچارج کیا جائے گا یا نہیں، تاہم موجودہ صورتحال میں ان کا اگلا میچ کھیلنا مشکل نظر آرہا ہے۔

واضح رہے کہ شرما امریکہ کے خلاف پہلے میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے اور طبیعت ناسازی کی وجہ سے فیلڈنگ کے لیے بھی میدان میں نہیں اترے تھے۔

عرفان پٹھان نے شاہین آفریدی کی بولنگ میں بڑی خرابی کی نشاندہی کرتے ہوئے کیا کہا؟

کوچ کا کہنا ہے کہ ابھیشیک کے پیٹ کے مسائل ابھی مکمل حل نہیں ہوئے ہیں۔ ہمیں امید تھی کہ وہ دو دنوں میں صحت یاب ہو جائیں گے، لیکن فی الحال ہم ان کی فٹنس کا انتظار کر رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں