جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

ابھیشیک شرما کی صحت سے متعلق اہم اپ ڈیٹ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر ابھیشیک شرما کی صحت سے متعلق اہم اپ ڈیٹ آگئی۔

بھارت کے اوپنر بیٹر ابھیشیک شرما معدے میں انفیکشن کی وجہ سے نمیبیا کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے، تاہم انہوں حال ہی میں ارشدیپ سنگھ کے ساتھ گفتگو کی ہے۔

فاسٹ بولر نے ان سے صحت، وزن میں کمی اور خوراک سے متعلق پوچھا۔

جواب میں اوپنر بیٹر نے کہا کہ وہ دال اور چاول کھا رہے ہیں اور اسپتال میں داخل ہونے کے بعد سے ان کا وزن 2 کلو کم ہوگیا ہے۔

کپتان سوریا کمار یادیو نے بھی میچ کے بعد گفتگو میں کہا تھا کہ ابھیشیک ابھی ٹھیک نہیں ہوئے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ وہ ایک دو میچز سے محروم ہوجائیں۔

یہ پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا، ابھیشک شرما کی شرکت مشکوک، اہم خبر سامنے آگئی

اگرچہ ورون چکرورتی نے انہیں نیٹ میں واپس دیکھنے کے بعد امید ظاہر کی ہے لیکن انہیں پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا حتمی فیصلہ پری میچ ٹریننگ سیشن کے دوران ان کی کارکردگی پر منحصر ہوگا۔

ابھیشیک شرما اگر میچ فٹنس ثابت نہیں کرسکے تو امکان ہے کہ پاکستان کے خلاف سنجو سیمسن اور ایشان کشن اوپننگ کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں