تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

عابد علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اورریکارڈ بنادیا

کراچی: قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر عابد علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز عابد علی ابتدائی 2 ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔

عابد علی نے 174 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 21 چوکے شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق عابد علی مجموعی طور پر یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے نویں کرکٹر بن گئے ہیں، علاوہ ازیں شان مسعود اور عابد علی کا نام نیشنل اسٹیڈیم کے آنر بورڈ میں بھی درج کرلیا گیا ہے۔

اوپنر بلے باز نے 137 گیندوں پر سنچری مکمل کی تو ڈریسنگ روم سے ہیڈ کوچ مصباح، بولنگ کوچ وقار یونس اور ساتھی کھلاڑیوں نے تالیاں بجا کر مبارک باد پیش کی۔

عابد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 80 رنز کی لیڈ ہوگئی تھی ہم پر پریشر تھا، کوشش کرتا ہوں پرفارمنس سے ٹیم کو فائدہ پہنچاؤں، ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے اعتماد ملا۔

انہوں نے کہا کہ اپنی غلطیوں پر مزید کام کررہا ہوں، حریف ٹیمیں بیٹسمینوں کے خلاف پوری تیاری سے آتی ہیں، 174 رنز پر آؤٹ ہوا جس کا افسوس ہے۔

عابد علی نے کہا کہ شان مسعود اور میں فرسٹ کلاس سیزن ساتھ کھیلتے رہے ہیں، کوئی بھی فارمیٹ ہو میرا کام پرفارم کرنا ہے، پی ایس ایل میں نام نہیں ہے تاہم اس کا کوئی افسوس نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -