فیصل آباد: وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر عید کا سماں ہوگا، فائنل دیکھنے کے لیے ٹکٹ بک کرالیے ہیں۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فائنل دیکھنے ضرور جاؤں گا، میں نے اپنے لیے تین سے چار ٹکٹ بک کرالیے ہیں، کرکٹ کا بہت دیوانہ ہوں، چاہے ملک میں ہوں یا باہر جب بھی کرکٹ کا موقع آیا تو ہمیشہ چاہا کہہ میچ دیکھوں اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کروں۔
انہوں نے مزید کہا یہ جو میچ ہوگا یہ پاکستان میں کرکٹ کا دوبارہ آغاز ہوگا ہم سب کو اس میں کردار ادا کرنا چاہیے، اللہ کا شکر ہے کہ میچ لاہور میں ہورہا ہے، یہ فائنل ہونا اور کرکٹ کا واپس آنا عید کے سماں سے کم نہیں مجھ سمیت ہم سب کو اس بات پر شکر گزار ہونا چاہیے۔