جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

بھارت سے زیادہ عمران خان کے بیانات نے پاکستان کو نقصان پہنچایا، عابد شیر علی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان:: وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ بھارت سے زیادہ عمران خان کےبیانات نے پاکستان کونقصان پہنچایا، ہم نے پاناما میں اپنی تین نسلوں کاحساب دیا، پختون ہماری آن اورشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں وزیر مملکت عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاناما میں اپنی تین نسلوں کا حساب دیا،عمران خان نے پختونوں اور پنجابیوں کو لڑانے کی کوشش ہے،پختون ہماری آن اورشان ہیں،بھارت سے زیادہ عمران خان کے بیانات نے پاکستان کو نقصان پہنچایا، آج پاکستان میں اتنی بڑی کانفرنس ہورہی ہے تو کیا اسے ملتوی کردیتے۔

عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان بال ٹھاکرے کا چھوٹا بھائی ہے اور دہشت گردوں کا سب سے بڑا سہولت کار ہے، کاشتکاروں کا مال کھانے والے جہانگیر ترین بھی حساب دیں اور مخدوموں کے ڈبل شاہ کو بھی حساب دینا ہوگا۔


مزید پڑھیں : پاناما کیس کے بعد ہر جگہ عمران سے ٹی 20ہوگا،عابد شیرعلی


وزیر مملکت نے بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مولابخش چانڈیو کو کراچی کی صفائی کا ٹھیکہ دے دیں، مولابخش تنقید سے پہلے اپنے قائدی کی کرپشن کاحساب دیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے94فیصدعلاقوں کاسروےمکمل کرلیا ہے، 6 فیصد دیہی اور دوردراز علاقوں کا سروے آئندہ ماہ مکمل ہوجائے گا، دنیا پور کے سول جج کا بل جمع نہیں تھا ، ہائیکورٹ کو خط لکھ کر کنکشن کاٹ دیا ، وکلا کے لگائے ہوئے کنڈے بھی ہٹادیے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں