تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

ایک اور لیگی رہنما سے اربوں مالیت کی زمینیں واگزار

فیصل آباد: سرکاری زمینیں واگزار کرانے کے لئے اینٹی کرپشن کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، فیصل آباد میں ایک اور اہم لیگی رہنما سے ایک ارب سے زائد مالیت کی سرکاری زمین چھڑا لی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے اسسٹنٹ کمشنر ایوب بخاری کی سربراہی میں ایم سی گرلز اسکول اور میونسپل کارپوریشن کی زمینوں پر ناجائز قبضے کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا، ان سرکاری زمینوں پر لیگی رہنما عابد شیر علی کے خاندان نے گذشتہ تیس سال سے قبضہ کررکھا تھا۔

سیاسی افراد کی جانب سے گرلز اسکول کی اراضی پر قبضہ کرکے یہاں پلازہ تعمیرکیا گیا تھا، پلازہ کے اطراف کی جگہ پر دس سےزائد دکانیں بھی بنائی گئی تھیں، میونسپل کارپوریشن کے عملے نے پولیس نفری کی موجودگی میں تجاوزات گرائیں، سرکاری زمینیں واگزار کرانے کے لئے آپریشن رات بھرجاری رہا،اس دوران غیرقانونی تعمیر پلازہ اور دکانوں کو مسمار کیا گیا۔

آپریشن کے دوران عملے کو کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔دوسری جانب اینٹی کرپشن پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپےکی سرکاری زمینیں واگزار کرالی، حکام اینٹی کرپشن کے مطابق چنیوٹ،لالیاں سے108 کنال سرکاری زمین واگزار کرائی گئی، واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت 3 کروڑ 25 لاکھ روپےہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سیالکوٹ: لیگی رہنما خواجہ آصف کی ہاؤسنگ کالونی کے دفاتر مسمار

اسی طرح اوکاڑہ سے96کنال سرکاری زمین واگزار کرائی گئی، واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت 2 کروڑ 88 لاکھ روپے ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں کھوکھر برادران اور سیالکوٹ میں خواجہ آصف کی مبینہ ہاؤسنگ کالونی کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں مسمار کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -